حافظ نعیم الرحمان کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل

Hafiz Naeem-ur-Rehman calls for nationwide protest on August 7

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد شام 4 بجے سڑکوں پر نکلیں اور احتجاجاً اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کھانے پینے کی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست عام شہری پر پڑ رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

READ  لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں