بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے شوہر محبت اور وقت دیں، روبینہ اشرف

Husbands should offer love

سینئر پاکستانی اداکارہ و فلمساز روبینہ اشرف نے پریگننسی کے بعد ہونے والے ڈپریشن (پوسٹ پارٹم ڈیپریشن) سے متعلق اپنے نظریات کا اظہار کیا۔

روبینہ اشرف حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے خواتین کی ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماضی میں معاشرے میں حمل اور زچگی کے بعد ہونے والی ذہنی کیفیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ بچے کو جنم دینا ہر عورت کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ اس مرحلے سے کس قدر مشکل حالات میں گزر رہی ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ ’’حمل کے دوران عورت کی جلد، جسم اور مجموعی جسمانی کیفیت میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے باعث وہ خوشی کے ساتھ ساتھ شدید بے چینی اور ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہو سکتی ہے۔ اگر اس دوران خاتون کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ شدید ڈپریشن میں جا سکتی ہے۔‘‘
روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ ’’حمل سے لے کر زچگی کے بعد تک شوہر کی محبت، تعاون اور ہمدردی عورت کے لیے بے حد ضروری ہوتی ہے، کیونکہ اس مرحلے میں متعدد ذمہ داریوں کو سنبھالنا اس کے لیے انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔‘‘

READ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنےکا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں