پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر ترکیے نے دستخط کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس ہوا،پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا،ترجمان کے مطابق ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ سمجھاجائے گا، معاہدہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں میں اشتراک کو فروغ دے گا،معاہدہ تینوں ممالک کے مشترکہ عزم کامظہر ہے،معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔






تبصرے بند ہیں