پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

PPP decides not to cooperate with the government in Parliament.

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کو سپورٹ نہیں کرے گی، جبکہ منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کے حوالے سے ضروری ترامیم بھی پیش کرے گی۔

READ  بھارت: سکندر آباد کے فوجی اسلحہ خانے سے 12 ہتھیار چوری، 4 افراد زیرِ حراست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں