لاہور: شوہر نے سسرال جا کر ناراض بیوی کو قتل کر دیا

Husband kills estranged wife after visiting in-laws' house

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں شوہر نے سسرال جا کر ناراض بیوی کو قتل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شوہر سے جھگڑا کر کے میکے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شوہر سسرال بیوی کو منانے کے لیے آیا تھا۔
ملزم عمران نے اہلیہ بشریٰ کو ساتھ چلنے کا کہا، انکار پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے بشریٰ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

READ  وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈزکا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں