امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری سوشل میڈیا تنازع کے دوران وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹوا دیے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا 2021 کا گانا ’Bet You Think About Me‘ وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں استعمال کیا گیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو کے کیپشن میں بھی ٹیلر سوئفٹ کے گانے کے بول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا، ’ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمارے بارے میں سوچتے ہیں‘ تاہم چند گھنٹوں بعد مداحوں نے نوٹس کیا کہ ویڈیو سے گانا ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ خاموش آڈیو موجود تھی، ویڈیو پر اب یہ پیغام بھی دکھائی دیتا ہے کہ یہ ساؤنڈ دستیاب نہیں ہے۔
رولنگ اسٹون کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے دیگر گانے بھی گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہٹا دیے گئے ہیں۔





تبصرے بند ہیں