راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Heavy rain in Rawalpindi

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی کٹاریاں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، نالہ لئی میں گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بارش کے سبب پیرودھائی کا علاقہ زیر آب آگیا، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

READ  ووٹ کی گنتی جو بھی ہو پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی،بلاول بھٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں