مردان: پولیس اہلکار نے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

A police officer shot and killed a suspect arrested for his brother's murder

مردان میں ایس پی آفس کے باہر پولیس اہلکار نے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 2 روز قبل پولیس اہلکار کے بھائی کو جھگڑے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مبینہ قاتل کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج ایس پی انویسٹی گیشن آفس لایا گیا تھا، آفس کے باہر مقتول کے بھائی پولیس اہلکار نے ملزم پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعےکے بعد ملزم پولیس اہلکار نےخود کو پستول سمیت پولیس کے حوالےکر دیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

READ  ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے روس کا دورہ کیوں کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں