نومنتخب بنگلادیشی صدر مرزا فخرالاسلام عالمگیر آج عہدے کاحلف اٹھائیں گے

Newly elected Bangladeshi President Mirza Fakhrul Islam Alamgir will take the oath of office today.

حکمراں جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے رکن، نو منتخب بنگلادیشی صدر مرزا فخرالاسلام عالمگیر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین کے مطابق صدارتی انتخاب میں مرزا فخر الاسلام عالم گیر نے 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں اتحاد کے امیدوار اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اولی احمد کو 88 ووٹ ملے۔

صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین چپّو کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر کروایا گیا، سابق صدر نے 24 جولائی کو استعفیٰ دیا تھا۔
بنگلا دیش کے آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے کے 90 دن کے اندر نئے صدر کا انتخاب لازمی ہے۔

نو منتخب صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر آج (جمعے کی) شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

READ  بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں