حکومت کو خطرہ نہیں، مدت پوری کرے گی، طارق فضل

The government is not in danger

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت اچھے طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے شور سے ہم گریز کر سکتے تھے لیکن اگر وہاں ایسے حالات تھے جن کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی متاثر ہوسکتی تھی تو پھر ہم نے صحیح فیصلہ کیا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور اُن کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کیونکہ اگر اُنہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہےاور بعد میں پتا چلتا ہے کہ حکومت نے اُن کے علاج میں تاخیر کی تو یہ ہماری حکومت کے لیے ایک داغ ہوگا، جسے کوئی بھی نہیں چاہتا ہے۔

READ  آئمہ بیگ نے چہرے پر چوٹ کی وجہ بتادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں