آسٹریلیا و انگلینڈ میں مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مقابلہ

Australia and England compete to secure Mike Hussey's services

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سابق آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے بیٹنگ کوچ کے طور پر مائیک ہسی کو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسٹیفن فلیمنگ اور مائیک ہسی ماضی میں ایک فرنچائز لیگ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
فلیمنگ ایشز سیریز کے لیے مائیک ہسی کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ مائیک ہسی نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ فلیمنگ نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی مائیک ہسی سے رابطہ کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کے مسائل حل کرنے کے لیے مائیک ہسی کو ذمے داری دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی کوشش ہے کہ مائیک ہسی ایشز سیریز میں حریف انگلینڈ کے ساتھ کام نہ کریں جبکہ بورڈ ہنگامی بنیادوں پر مائیک ہسی کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔

READ  جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں