جنوبی افریقا کے باکسنگ چیمپئن زولانی فائرنگ سے قتل

South African boxing champion Zolani shot dead

جنوبی افریقا میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی، فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔

واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

2017ء سے 2019ء تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

READ  مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں