بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو، ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ کا دلچسپ مشورہ

Always admit your mistake to your wife

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر شیئر کی ہیں۔

شو کے دوران بالی ووڈ کے بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے، تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی یا الٹا جواب دیا تو پھر "جوتے، چپل اور بیلن” چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔

امیتابھ کی اس بات پر سیٹ پر موجود تمام حاضرین بالخصوص ان میں موجود شادی شدہ مرد زور دار قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔

بالی ووڈ اداکار کی اس ‘نصیحت’ کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

READ  ڈکی بھائی نے بچوں کی تربیت کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر سوال اٹھا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں