کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

Drizzle in different areas of Karachi, weather pleasant

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں سمیت شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بہادر آباد، جمشید روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ صدر، ایئر پورٹ، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی، کورنگی میں بھی پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

READ  اسلام آبادہائیکورٹ کا وزیراعظم کو 18 مئی تک پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی تعیناتی کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں