عراقی و مصری وزرائے خارجہ کی قاہرہ میں ملاقات، علاقائی کشیدگی پر تبادلۂ خیال

Iraqi, Egyptian foreign ministers meet in Cairo

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے قاہرہ میں ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی معیشت اور بحری آمد و رفت پر کشیدگی کے ممکنہ اثرات سمیت خطے کو درپیش بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فواد حسین نے بتایا کہ گفتگو کے دوران عراق اور مصر کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، جبکہ عراق، مصر اور اردن کے درمیان سہ فریقی تعاون کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

READ  غزہ جنگ کے دوران بھارت نے اسرائیل کو اسلحہ اور فوجی پرزے فراہم کیے, ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں