جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف پنڈی میں دھرنا ختم، کراچی اور لاہور میں جاری

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں دھرنا ختم کردیا، کراچی اور لاہور میں دھرنے جاری ہیں۔

جماعت اسلامی کا وفد آج حکومتی وفد سے مذاکرات کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیڑول کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کریں گے۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایمل ولی نے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

READ  راج پال یادو پھر بڑی مشکل میں: 16 کروڑ روپے کے قرض پر بینک کا بڑا ایکشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں