بنوں: دوستی سے انکار پر ملزم نے نوجوان کو قتل کر دیا

بنوں کے علاقے پھوڑی گیٹ کے قریب دوستی سے انکار پر ملزم نے 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم 17 سالہ نوجوان سے مبینہ طور پر دوستی کرنا چاہتا تھا، تاہم انکار پر ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں