کراچی: چوری شدہ گاڑیاں برآمد، کاٹھیاواڑی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کر کے کاٹھیاواڑی گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل (AVLC) جنوبی کراچی کے حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ایک گاڑی درخشاں تھانے کے حدود سے چوری ہوئی تھی۔
گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق کاٹھیاواڑی گینگ سے ہے۔

اے وی ایل سی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 1 ملزم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

READ  ایک اور مون سون سسٹم مشرقی علاقوں میں داخل، کراچی میں بادل کب برسیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں