معاذ صداقت سی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کرکٹر معاذ صداقت نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

معاذ صداقت نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 و کٹوں سے شکست دے دی۔

READ  آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں