کراچی ایئر پورٹ: میاں بیوی کے سامان سے چرس برآمد

کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کے سامان سے 580 گرام چرس برآمد کر لی۔

اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کارروائی ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ میاں بیوی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

READ  نانا 5 سال تک والد سلیم خان سے ناراض رہے: سلمان خان کا والدین کی شادی سے متعلق انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں