کرن خان نے دوسری شادی کر لی، شوہر کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا۔

اپنے نرم لہجے، شائستہ انداز اور پُروقار شخصیت کے باعث مداحوں میں مقبول رہنے والی میزبان کرن خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا ہے۔


اداکارہ و میزبان نے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے خوبصورت انداز میں اپنی دوسری شادی اور پہلے عمرے کی سعادت سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

انہوں نے مختلف تصاویر کا کولاج شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ میں نے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اور ساتھ ہی شہرِ مقدس میں دوسری بار نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔
کرن خان کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

READ  مظفر گڑھ: طلبہ کو اسکول لیجانے والے رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، طالبہ جاں بحق، 13 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں