سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثےمیں جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی محکمہ پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔

READ  ٹرمپ کی نئی ترجمان پہلی ہی بریفنگ میں شوہر اور صدر میں فرق بھول گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں