فلسطین کا مسئلہ مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے.

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزی کر رہا ہے،او آئی سی کی فلسطین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چھ رکنی کمیٹی پر فلسطینی عوام کے لیے سیاسی و سفارتی حمایت متحرک کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور غزہ کی صورتحال پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے،نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی غزہ تنازع کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

READ  مون سون کے 8 ویں اسپیل کا آغاز ، 7 اسپیلز میں کتنی اموات ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں