کراچی:مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے اور کارروائیاں،5زخمیوں سمیت7ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران روشن لال نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ملزم سے اسلحہ، گولیاں، خول، نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا،ضلع ایسٹ کے بریگیڈ تھانے کی پولیس نے جیکب لائن میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر کارروائی کرتےچار مردوں اور پانچ خواتین سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا.
مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی حیدری مارکیٹ میں پولیس مقابلے کے دوران رشید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے تیس بور پستول، تین راؤنڈز اور نقدی برآمد ہوئی.
جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، سپر مارکیٹ پولیس نے مقابلے کے دوران خاور علی کو زخمی جبکہ محسن کو بغیر زخمی گرفتار کیا۔

ملزمان سے پستول، راؤنڈز، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے سلمان عرف کیکی،شوکت زادہ اور فرمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا
جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ ملزمان سے چھ موبائل فون، موٹر سائیکل اور تین پستول برآمد ہوئے۔

READ  ناشتہ بنانے سے انکار! والدہ نے 10 سالہ بیٹی کو چھری مار کر قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں