تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنوں کے پیش نظر اسلام آباد کی وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی اور انتظامی امور کے اخراجات کے لیے 1 ارب روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک ارب روپے کی رقم 1200 سے زائد کنٹینرز کے کرایوں، اور ڈیوٹی پر مامور نفری و افسران کی رہائش کے انتظامات کی مد میں مانگی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس فنڈز سے 29 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے کھانے اور سیکیورٹی بیریئرز کے لیے ریت کی بوریوں کا بندوبست کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ رقم ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے نئی آنسو گیس گنز، شیل اور پیٹرول کی خریداری پر بھی خرچ کی جائے گی، تاکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔





تبصرے بند ہیں