امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی

If the US intervenes in the Strait of Hormuz

ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے، دشمن کی ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔
جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیاء سے انخلاء کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرن نئے عالمی نظام میں امریکا کو سابقہ حیثیت میں واپس نہیں آنے دے گا۔

READ  امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں