اسرائیلی وزیر بن گویر کی کابینہ میں واپسی پر فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کی دھمکی

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات کے بعد اگر مجھے دفاع کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا تو میں تمام فلسطینی قیدیوں کو موت کی سزا دلوانا یقینی بناؤں گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اتمار بن گویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک فلسطینی قیدی کو براہِ راست قتل کی دھمکیاں دیتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں بن گویر کو قید خانے کے اندر قیدی حسن سلامہ سے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں تمہیں پھانسی دینا چاہتا ہوں۔‘

https://x.com/itamarbengvir/status/2104284928095682808

ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ بیان میں بن گویر نے اعلان کیا ہے کہ اگر آنے والے انتخابات کے بعد مجھے دفاع کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا تو میں حسن سلامہ جیسے تمام فلسطینی قیدیوں کو موت کی سزا دلوانا یقینی بناؤں گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی یا انہیں وہاں سے نکالنے کی پالیسی کو آگے بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن سلامہ 1996ء سے اسرائیلی حراست میں ہیں اور 1990ء کی دہائی میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت متعدد بار قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے بن گویر کی جانب سے ویڈیو میں حسن سلامہ کو دی جانے والی اس دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

READ  فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں