گوجرانوالہ: بچوں کی لڑائی نے چچا بھتیجے کی جان لے لی

Children's quarrel claims lives of uncle and nephew

گوجرانوالہ میں فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی پر تنازع شروع ہوا تھا، جس کے بعد کئی بار معمولی جھگڑے بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ موسیٰ پور کے علاقے میں پیش آیا۔

ملزمان نے مقتول فریق کے ڈیرے پر جا کر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل ارمان بلوچ کا دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں