پاکستان نیوی کے بحری جہاز نے دو کارروائیوں میں 9 کروڑ ڈالرز سے زائد کی منشیات پکڑ لی، آئی ایس پی آر

A Pakistan Navy ship seized narcotics worth over $90 million in two operations

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک کی بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو انسدادِ منشیات کارروائیوں میں بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا گیا، کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ60 لاکھ ڈالر ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے سپرد کیا جائے گا، کارروائیاں منشیات اسمگلنگ کےخلاف پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

READ  داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہگیر جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں