خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح اجلاس کا امکان

High-level meeting likely tomorrow on emergency or Governor's rule in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے۔ صوبے میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 سے 234 تک غوروخوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

READ  وزیرِ اعظم 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں