لاہور: بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام، شوہر گرفتار

Husband arrested on charges of poisoning wife to death

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بہن فرح ریاض کی درخواست پر ملزم مشتاق پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حمیرا نے 2 سال قبل مشتاق نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مشتاق پہلے سے شادی شدہ تھا، اسی بات پر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا، حمیرا گزشتہ رات گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ اسے زہر دے کر یا زہریلی اشیاء کھلا کر قتل کیا گیا۔

READ  بھارت: باڈی بلڈنگ کلب لڑائی کے اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں