کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

Girl dies after consuming a poisonous substance in Qasba Colony

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ اس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کےمطابق گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت سامنے آسکے گی۔ بچوں نے کیا کھایا اس حوالے سے والدین لاعلم ہیں۔

پولیس کےمطابق زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سالہ متوفیہ بچی کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

READ  تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں