وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: گورنر کے پی

We will work with the federation

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ 1 پیج پر ہوں گے، اب ہمارےاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر میٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننے جا رہے ہیں، چالان کی شکایت ختم ہو جائے گی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کےساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کر رہا ہے، لوڈشیڈنگ، گیس بند کر رہا ہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہو گا۔

READ  مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں