سوڈان: متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملہ، 73 افراد ہلاک

Drone attack on disputed Abyei region

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابیئی پر ڈرون حملے میں 73 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابیئی کے عبوری وزیرِ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ کل ابیئی کی ایک مارکیٹ پر کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عبوری وزیرِ اطلاعات نے ڈرون حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا ہے۔

جنوبی سوڈان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق جوبا میں تعینات سوڈانی سفیر کو طلب کر کے حملے پر شدید احتجاج اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

READ  کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں