امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون’آئی فون ڈو‘ کی بیٹری کی تفصیلات بتا دی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے انرجی لیبل پر جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ فون میں مجموعی طور پر 4 ہزار 883 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون ڈو میں 2 بیٹری سیلز استعمال کیے گئے ہیں، ایک سیل کی گنجائش 2 ہزار 962 ایم اے ایچ ہے جبکہ دوسری کی گنجائش 1 ہزار 921 ایم اے ایچ ہے، دونوں سیلز کو ملا کر بیٹری کی مجموعی صلاحیت 4 ہزار 883 ایم اے ایچ بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فون کا صرف ای سم والا ڈیزائن اس بیٹری نظام کے لیے اضافی اندرونی جگہ فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس میں فزیکل سم کارڈ رکھنے کی ٹرے موجود نہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیٹری کی گنجائش کے اعتبار سے آئی فون ڈو، آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے درمیان آتا ہے کیونکہ آئی فون 18 پرو کی بیٹری 4 ہزار 288 ایم اے ایچ جبکہ پرو میکس کی بیٹری 5 ہزار 567 ایم اے ایچ ہے۔
یہاں یہ واضح کرنا اہم ہے کہ بیٹری کی گنجائش سے حقیقی استعمال کا دورانیہ مکمل طور پر طے نہیں ہوتا کیونکہ اس پر اسکرین، سافٹ ویئر اور استعمال کی نوعیت بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔






تبصرے بند ہیں