وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا ہے کہ معین قریشی 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کی رقم عظمیٰ بخاری کو ادا کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معین قریشی پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔ معین قریشی نے ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سےثابت ہو کہ ان پر الزام غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ معین ریاض قریشی کے وکلا بھی دلائل میں دعوے کو غلط ثابت نہیں کرسکے۔ ڈیفمیشن ایکٹ کے تحت لاہور کے ڈیفمیشن ٹربیونل میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا ہے کہ معین قریشی 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کی رقم عظمیٰ بخاری کو ادا کریں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معین قریشی نے الزام لگایا تھا وزیراعلیٰ کے پی کے دورہ پنجاب اسمبلی کے دوران میں نے 150 سے 200 پیڈ افراد کو اسمبلی کے اندر داخل کروایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معین قریشی نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ جن صحافیوں نے سہیل آفریدی سے سوال کیے وہ بھی میرے تنخواہ دار ملازم تھے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے اس الزام کو سراسر جھوٹا، من گھڑت اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بدنیتی پر مبنی کوشش قرار دیا۔






تبصرے بند ہیں