وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں ہر روز اپنے جیسی دوسری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی ہوں۔
کنیئرڈ کالج میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے کے مقابلے میں والدین کا اب اپنی بیٹیوں پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ آج میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب میرے سمیت تمام لڑکیاں عجیب قسم کی خوفزدگی کا شکار تھیں۔ آج لڑکیوں میں پیدا ہونے والے اعتماد نے اس خوفزدگی کو ختم کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی حوصلہ مندی آپ کو بہترین بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کا روپ دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے 3 سال میں ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب آج خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں بہت سے چیلنجز آئیں گے، ہمت کے ساتھ ان کا مقابلہ کیجیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم آپ کا مستقبل سنوارتی ہے، دنیا کو آپ کے قدموں میں لا کھڑا کرتی ہے۔ تعلیم ہی کی بدولت خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔






تبصرے بند ہیں