وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللّٰہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، آئی جی اور کور کمانڈر پشاور شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج پولیس اور عوام کی شہادتوں کو خراج عقیدت ہیش کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیے جو کچھ چاہیے وفاق دے گا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی اور وفاق کی جانب سے صوبے کو دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے کے پی انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی مد میں معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے تھے۔
دورۂ پشاور میں صوبے کی سیاسی صورتِ حال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کی فیملیز کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورے کے موقع پر شیر شاہ سوری روڈ اور ایئر پورٹ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، شہریوں کو متبادل روڈز پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 20 اکتوبر کو پشاور جانا تھا تاہم ان کا یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔






تبصرے بند ہیں