لاہور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روٹس کے علاقوں کو ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادر آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور کے کیو، ایس، آر، پی بلاکس میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی۔

جبکہ الفیصل ٹاؤن، تاج پورہ، کینال بینک روڈ اور جوڑے پل کے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔

READ  سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں