نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مقابلے سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ایشان کشن کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دائیں ران کے پٹھے میں معمولی نوعیت کی انجری ہوئی تھی جس کے باعث وہ دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ان کی صحت یابی اور فٹنس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔
ایشان کشن نے سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کی تھی جس میں بھارت نے 226 رنز کا ہدف حاصل کرکے مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے عبور کیا۔
ایشان کشن کی غیر موجودگی میں نوجوان بلے باز ویبھاؤ سوریاونشی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیمیں ہفتے کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں نیوزی لینڈ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا۔






تبصرے بند ہیں