کراچی: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1 شخص جاں بحق

کراچی میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کراچی میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی تھی۔
واقعہ میں جاں بحق ہونے والا شخص فوڈ ڈیلیوری رائیڈر تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ذریعے کار متعلقہ تھانے منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

READ  پاکستان طاقتور ثالث کے طور پر سامنے آیا، عالمی میڈیا میں پاکستان کی حکمت عملی کے چرچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں