سانگھڑ کے علاقے ٹنڈوآدم جھول روڈ پر مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس کی سانگھڑ سے سعید آباد جانے والی کار سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بعدازاں زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع مٹیاری سے ہے، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں