امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیلاہاسی میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ سے پہلے کچھ افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
امریکی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






تبصرے بند ہیں