بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے اپنے قد اور مرد اداکاروں کی جانب سے ممکنہ عدم تحفظ سے متعلق خبروں پر گفتگو کی ہے۔
کریتی سینن نے این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2026ء میں انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ کسی بھی بڑے مرد اداکار نے مجھے ہیلز پہننے سے نہیں روکا۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی باتیں درست نہیں، بعض اوقات ایسی بات کہے بغیر بھی سمجھ آ جاتی ہے۔
کریتی سینن کا کہنا ہے کہ میں خود بھی فلیٹ جوتے پہننا پسند کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اداکاری کے دوران بعض اوقات قریبی مناظر میں قد کا فرق کم رکھنا بہتر دکھائی دیتا ہے، اس لیے فلیٹ جوتے پہننے کی درخواست محض تکنیکی ضرورت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کریتی سینن نے می می، بریلی کی برفی، کاک ٹیل 2 اور آدی پُرش سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔






تبصرے بند ہیں