سینیٹ: اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل منظور

Amendment bill banning plastic covers on books in Islamabad passed

سینیٹ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں اقبالیات کے فروغ کا بل پیش اور کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ کچھ بڑی دکانیں اب بھی پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت کر رہی ہیں۔

شیری رحمان کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک ہے۔

اقبالیات کا تعلیمی اداروں میں فروغ کا بل سینیٹر زرقا سہروردی نے پیش کیا، جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

بل تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کے فکر، فلسفے اور شاعری کے فروغ سے متعلق ہے، بل علامہ اقبال کا 150واں یوم ولادت منانے کیلئے قانون وضع کرنے سے متعلق ہے۔

READ  کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں