صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ سامنے آگیا

صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو کون کون سے قیمتی تحائف ملے؟کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے جولائی تا ستمبر کے تحائف کا ریکارڈ جاری کردیا،ریکارڈ کےمطابق صدرآصف زرداری کو میوزیکل انسٹرومنٹ،تیرکمان سیٹ،قالین اورآرائشی اشیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کو ایک کلو سونا،قالین، روضہ رسول ﷺ کا ماڈل،ٹائی،کف لنکس اور ٹیبل کلاک تحفے میں ملے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو پینٹنگز، پرفیوم، کف لنکس اور کپ سمیت مختلف تحائف موصول ہوئے۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پرفیوم اور کافی کا بیگ، معاون خصوصی طارق فاطمی کوپرفیوم،وزیر ریلوے حنیف عباسی کو گلوب،سلور ویئر اور شطرنج جبکہ احد چیمہ کو دستکاری کی اشیا اور جاپانی ادارے سے متعلق آرائشی باکس دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ٹیبلٹ، کویت میں پاکستانی سفیرڈاکٹر ظفر اقبال کو رولیکس ڈیٹ جسٹ گھڑی اوروزارت اقتصادی امور کےسیکرٹری کو خانہ کعبہ کاماڈل اورخنجر تحفے میں ملے،کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔

READ  انتخابات میں نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کرسکیں: ڈونلڈ ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں