ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے،ایرانی صدر

Iran is ready to cooperate to promote unity among Muslim countries

ایران صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔ مسلم ممالک امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف علاقائی تعاون مضبوط بنائیں۔

ایرانی صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق ایران صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے وفود سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تعاون مزید بڑھانے اور اختلافات دور کرنے کے لیے ایران نے آمادگی کا اظہار کیا۔

تینوں ممالک کے نمائندوں کی اجلاس سے پہلے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، ایرانی صدر نے خطے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے کسی بھی معاہدے کی حمایت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں اپنے قانونی حقوق کا مطالبہ کرتا ہے، ایران اپنے ملک کا دفاع پوری قوت کے ساتھ کرے گا، ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے، مسلم ممالک امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف علاقائی تعاون مضبوط بنائیں۔

READ  پاکستان میکسیکو کی طرز پر 'کنیکٹر کنٹری' بننے کو تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں