بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر اداکار وکی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین شوہر اور شاندار باپ قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کم عمری میں ہی غیر معمولی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، خاندانی اقدار کو اہمیت دیتے ہیں اور دیانت داری کو اپنی زندگی کا حصّہ بنائے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وکی کوشل عملی طور پر سمجھ دار ہیں جبکہ میں نظریاتی طور پر سمجھ دار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وکی کوشل کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ مجھے میری شخصیت کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی دیتے ہیں اور میری بات توجہ سے سنتے ہیں۔
کترینہ کیف نے بیٹے ویہان کے ساتھ وکی کوشل کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وکی کوشل روزانہ 18 گھنٹے کام کرنے کے باوجود بھی گھر آ کر مجھے اور بیٹے کو پوری توجہ دیتے ہیں جو کہ کسی غیر معمولی خوبی سے کم نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمارے رومینٹک ڈنر اور مووی نائٹس فی الحال کم ہو گئی ہیں، تاہم وکی کوشل مجھے یقین دلاتے رہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ یہ معمولات دوبارہ زندگی کا حصّہ بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو شادی کی تھی، جب کہ نومبر 2025ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشل رکھا ہے۔






تبصرے بند ہیں