چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، یہ مقصد پورا کرنے میں اپوزیشن کا کردار ہے، مبارک باد دیتا ہوں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم سب ملک کر پارلیمان کو فعال بنائیں، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں، مانتا ہوں حکومت اور حکومتی بینچز کی ذمہ داری ہے، حکومت اور حکومتی بینچز کو ذمہ داری پورا کرنی چاہئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا بھی کچھ کردار ہے، جو اسے ادا کرنا پڑے گا، پارلیمان کو غیر فعال رکھنے کے خواہشمندوں کا مقصد پورا ہوچکا، یہ مقصد پورا کرنے میں اپوزیشن کا کردار ہے، مبارک باد دیتا ہوں، اپنی اپنی جماعت کی نمائندگی کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ درخواست ہو گی کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، الیکشن اصلاحات کمیٹی کی حد تک اپوزیشن لیڈر اپنا اختیار استعمال کریں، اپوزیشن کی جانب سے اپنے نام اسپیکر کے دفتر میں جمع کرا دیں، کیا یہ چاہتے ہیں کہ اگلے الیکشن میں دھاندلی کا شور پھر اٹھے، پی ٹی آئی ارکان کمیٹی میں شامل ہوں تو پارلیمان کو طاقت دلوا سکتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں