کراچی میں بوندا باندی کا امکان

Drizzle likely in Karachi

کراچی میں24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورکہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

READ  حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں